جامشورو (نامہ نگار) انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب خاصائی بس اسٹاپ پر مسافر کوچ الٹنے کے باعث چار افراد جاں بحق، 50سے زائد افراد زخمی، مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب خاصائی بس اسٹاپ کے قریب کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث گدھا گاڑی کو بچانے کے دوران الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔