• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کو گھر کی یاد ستانے لگی

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک اور نئے سفر کی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ میں ایک اور سفر پر جا رہی ہوں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اپنی بالکونی، سمندر اور پاکستان کو یاد کر رہی ہوں۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ بیرونِ ملک گلوکار ابرارالحق کی فاؤنڈیشن کے لیے فنڈز اکھٹے کر رہی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بتایا ہے کہ میں آئندہ ہفتے برطانیہ میں موجود ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید