• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: 18 اسپتالوں کی مرمت پر 5.7 بلین پاؤنڈ کے اخراجات کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مانچسٹر میں این ایچ ایچ کے تحت چلنے والے 18 اسپتالوں کی مرمت پر  تقریباً 5.7 بلین پاؤنڈ کے اخراجات کا دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔

 انگلینڈ میں تعمیرِ نو پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے سائٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے مہنگی مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے۔

 این ایچ ایچ ٹرسٹ مالکان نے خبردار کیا ہے کہ 18 اسپتالوں میں سے بعض جیسے لندن میں سینٹ میریز کام شروع ہونے سے پہلے ہی مہندم ہو سکتے ہیں، کیونکہ انفرااسٹرکچر کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔

 لبرل ڈیموکریٹس کے تخمینے کے مطابق نظرِ ثانی شدہ تعمیرِ نو کے ٹائم ٹیبل میں ان اسپتالوں کی مرمت کے بیک لاگ سے نمٹنے کی لاگت 2.1 بلین سے 5.7 بلین پاؤنڈ تک اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔

 سابق وزیرِ اعظم بورس جانسن کے دور میں 2030ء تک 40 نئے اسپتال بنانے کے وعدے کے بعد 18 سائٹس پر دیکھ بھال کے بیک لاگ کو ختم کرنے کے لیے لاگت ہر سال اوسطاً 10.45 فیصد بڑھی ہے۔

اگر شرح کا تسلسل بڑھتا رہا تو 2030ء کی دہائی تک تعمیراتی کام شروع ہونے تک 5.7 بلین پاؤنڈز  تک اخراجات پہنچ سکتے ہیں۔

 دوسری طرف این ایچ ایس کنفیڈریشن نے دسمبر میں کہا تھا کہ بعض اسپتال اتنے خستہ حال ہیں کہ وہ عملے اور مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید