کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سبی واٹر سپلائی کا عظیم منصوبہ مکمل کر لیا گیا ، منصوبے پر تیز رفتار پیش رفت صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی کی ذاتی دلچسپی اور توجہ سے ممکن ہوئی یہ منصوبہ حکومت بلوچستان کی عوامی فلاح و بہبود کے عزم کا واضح ثبوت ہے اس منصوبے کے تحت جدید پانی کی ترسیلی لائنیں، اوور ہیڈ ٹینک، پمپ اسٹیشنز اور دیگر ضروری سہولیات تعمیر کی گئی ہیں، سیکرٹری آبپاشی بلوچستان حافظ عبدالماجد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس/ سابق ٹوئٹر پر بتایا کہ اس منصوبے سے سبی کے شہریوں کو محفوظ اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا، سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔