کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے فیڈرل بی ایریامیں سوئی گیس دھماکے سے متاثرہ عمارت کو خطرناک ناقابل استعمال قرار دے دیا،ممکنہ حادثے کے پیش نظر قیمتی جان و مال کے تحفظ کی خاطرڈیمالیشن اسکواڈ کے ہنگامی امدادی اقدامات،عمارت کو خالی کروا کرعارضی طورجیک لگادیئے گئےجبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے سید علی مہدی کاظمی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی کی گئی جس میں اضافی منزلوں،پورشنز، بلامنظوری اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہرکردیا۔