کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کیا اندرونی اختلافات کے ساتھ پی ٹی آئی کی کسی بڑی عوامی تحریک کی کامیابی کا امکان ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارفخر درانی نےکہا کہ پی ٹی آئی اس وقت عوامی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نےکہا کہ ایک پروپیگنڈہ ہورہا ہے کہ ہم نے بڑا تیر مار لیاہے۔
معیشت کمال کی ہوگئی ہے۔کہیں آپ نے سنا ہے کہ 100 فیکٹریاں لگ گئی ہیں،50 ملیں لگ گئی ہیں۔ ایک لاکھ لوگوں کو روزگار مل گیا ہے،تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا کہ اتنی زیادہ کالز اور احتجاج سے پی ٹی آئی پریشانی کا شکار ہوگئی ہے
تجزیہ کارریما عمر نےکہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے اختلافات کے علاوہ اس پر بھی غور کرنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔ تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا کہ پہلا اصول یہ ہے کہ ملک کی سیاسی پارٹیاں مضبوط ہونی چاہئیں۔