• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے حمایت یافتہ اور حریف جماعتوں کی کوئی انتخابی عذرداری تاحال قبول نہیں ہوئی

اسلام آباد (قاسم عباسی) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کسی ایک بھی امیدوار یا اس کی بڑی حریف جماعتوں میں سے کسی بھی ایک نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی بشمول فارم 47 کے تنازع کے حوالے سے درخواست ابھی تک انتخابی ٹریبونل نے قبول نہیں کی ہے۔ 

مجموعی طور پر 371 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئی تھیں جن میں سے 206 پی ٹی آئی امیدواروں، 48 نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی 27 تھیں، صرف 3 عذرداریاں قبول ہوئیں وہ بھی مذکورہ بالا جماعتوں کے امیدواروں کی نہیں تھیں جبکہ باقی تمام خارج کردی گئیں۔ 

فافن کی رپورٹ کے مطابق جن 112 پٹیشنز پر فیصلے ہوئے ہیں ان میں سے 38 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 27 پیپلز پارٹی والوں نے اور 16 ن لیگ کے امیدواروں نے انتخابی ٹریبونل کے سامنے دائر کی تھیں اور یہ سب کی سب مسترد کردی گئیں۔ تاہم تین درخواستیں الیکشن ٹریبونل نے قبول کیں اوران میں سے ایک پر درخواست دہندہ کی موت کی وجہ سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید