• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انڈسٹری کو 600 روپے فی من تک گنا خریدنا پڑ رہا ہے، ترجمان

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ شوگر انڈسٹری کو چھ سو روپے فی چالیس کلو تک گنا خریدنا پڑ رہا ہے جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ آج بھی درآمدی چینی صارفین کو 200روپے کلو پڑے گی ، ترجمان نے کہا کہ شوگر انڈسٹری ملک بھر میں قائم ہونے والے ہر سیل پوائنٹ پر 26فروری سے 130روپے کلو چینی عوام کو فراہم کرے گی جو 27 رمضان المبارک تک دستیاب ہو گی۔ اس کیلئے شوگر ملز کا اسٹاف ہر سیل پوائنٹ پر کمپیوٹر میں 5کلو تک چینی خریدنے والے کے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کرے گا۔ دریں اثنا چوہدری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے گنے کی قیمت کو ڈی ریگولیٹ کر کے اچھا اقدام کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید