• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک کا کراچی میں داخل ہونا امن کیلئے خطرہ، مصطفیٰ کمال

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور پورٹ کے درمیان ٹریفک کے مسائل وزیراعظم کی توجہ کے مستحق ہیں۔ کراچی سے لے کر پشاور تک کی موٹروے کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے، خاص طور پر کراچی پورٹ تک پہنچنے والا راستہ اور اس کے بعد ہیوی ٹریفک کا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہونا شہر کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ شہر میں رات کے وقت سڑکوں پر بھاری ٹریفک کا گزرنا ایک سنگین مسئلہ ہے، جو کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، ناظم آباد، اور کلفٹن جیسے علاقوں میں آ کر سڑکوں کو بلاک کر دیتا ہے، جس سے حادثات کی تعداد بڑھ رہی ہے اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید