کراچی( اسٹاف رپورٹر) رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورس (SOF) اور پاکستان نیوی کے اسپیشل سروس گروپ، کی دو طرفہ تربیتی مشق افعی الساحل VII فائنل ٹیسٹ ایکسرسائز (FTX) کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔ اس مشق کے دوران، ٹیموں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، لائیو فائر ڈرل، چھاپہ مار کارروائی اور پر خطر ماحول میں ریپیلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔