اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ملک بھر کی 275 تجارتی تنظیموں نے ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا، ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ تجارتی تنظیموں کے عہدیداران کا دورانیہ دوسال برقرارکھا جائے، ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کے ہمراہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کیپٹل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بغیر مشاورت ترمیم کی گئی ، مدت ایک سال کرنا ناانصافی ، دورانیہ 2سال برقرار رکھا جائے عارف یوسف جیوا ،شیخ عمر ریحان میاں ظفر نے کہا کہ معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ، حکومت فیصلہ واپس لے عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ستمبر میں تجارتی تنظیموں کےجو عہدیداران منتخب ہوئے تھے ان کا دورانیہ 2 سال کا تھا، اب یہ دورانیہ کم کر کے ایک سال کردیا گیا ہے ، چیمبرز کو 2 سال کا عرصہ دیا جائے تاکہ جو مینڈیٹ ملا ہے اس کو پورا کیا جائے ، چیئرمین پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ الیکشن کرانے آسان نہیں ہوتے اور حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔