اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے پرائیویٹ ممبرز بلوں کے جائزہ کیلئے وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیرتارڑ کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک ‘ سنیٹر فا روق ایچ نائیک ‘ بلال اظہر کیانی ایم این اے‘ سیکرٹری کا بینہ ڈویژن ‘ سیکر ٹری قانون و انصاف اور سیکرٹری پار لیمانی امور شامل ہیں۔ جوائنٹسیکرٹری پارلیمانی امور کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔