• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیمار اور لاعلاج کتوں کو ماہرین کی نگرانی میں ہلاک کرنیکی مشروط اجازت

راولپنڈی(راحت منیر) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے آوارہ کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے مارنے پر پابندی لگاتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ بیمار ،لاعلاج کتوں کومہذب طریقے سے ماہرین کی نگرانی میں ہلاک کرنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایک کتے کے سامنے دوسرے کو نہ مارا جائے۔اور لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے دفن کیا جائے۔ اس بات کوبھی یقینی بنایا جائے کہ دفن کئے جانے سے قبل جانور مرچکا ہو۔عدالت عالیہ نے آوارکتوں کو بے رحم طریقوں سے مارنے پر پابندی کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئےقرار دیا ہےکہ سرکاری حکام جانوروں کے حقوق ،عوامی مفاد و تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئےپالیسی مرتب کریں۔
اہم خبریں سے مزید