اسلام آباد (محمد صالح ظافر )دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستان متحدہ عرب امارات ٹریڈ کانفرنس 2025ء کا ٹریڈ ڈیو لپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان ایسو سی ایشن دبئی میں اہتمام کیا ۔ جس میں بین الاقوامی مندو بین ‘ معززین اور پاکستانی نمائش کنذ گان نے گلف فوڈ 2025ء میں شرکت کی جبکہ اس میں کاروبار ی برادری سے اہم شخصیات بھی شامل ہیں ۔ کانفرنس میں متحدہ عرب امارات میںپاکستان کے سفیر فیصل نیاز تر مذی ‘ دبئی میں قونصل جنرل حسین محمد ‘ قونصل خانے کے سینئر حکام ‘ دورے پر آئے سرکاری حکام ‘ سفارت کاروں ‘ مندو بین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی جن کا تعلق امارات ‘ امریکا ‘ مصر ‘ایران ‘سری لنکا ‘ بنگلہ دیش ‘ ہیرو ‘ نائجیریا اور چین سے ہے ۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر فیصل نیاز تر مذی نے پاک امارات تجارتی شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امارات پاکستانی مصنوعات کے لئے صف اول کی مارکیٹ ہے ۔ جبکہ امارات کے لئے پاکستانی مصنوعات کی بر آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ کانفرنس پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے کا سنہری موقع ہے ۔