• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ملاقات 30منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی‘ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہاکہ190ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔
اہم خبریں سے مزید