اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آ باد کے مری روڈ کے کشمیر چوک (ڈھوکری چوک ) میں ٹریفک جام کا مسلہ حل کرنے کیلئے مری روڈ اور سری نگر ہائی وے کے سنگم پر انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی ڈی اے نے کنسلٹنٹ فرم نیسپاک کو پراجیکٹ کے ڈیزائن کی تیاری کا حکم دیدیا پراجیکٹ 60دن میں مکمل ،کشمیر چوک کے رائونڈ ابا ئوٹ پر ٹریفک کا دبائو کم ہو جائیگا ۔ ڈیزائن کیلئے سائل سروے شروع کردیاگیا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ مری اور بارہ کہو سے آنے والی ٹر یفک کو سری نگر ہائی کی براہ رسات رسائی دینے کیلئے یہ انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انڈر پاس کے ذریعے مری اور بارہ کہو سے آنے والی ٹریفک براہ راست انڈر پاس کے ذ ر یعے جناحانڈر پاس تک پہنچ جائے گی۔