• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف وزارتوں کے ضم ہونے کے بعد تین وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا ازسرنو تعین

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نےمختلف وزارتوں کےضم ہونےکےبعد تین وفاقی وزراء کےقلمدانوں کاازسرنو تعین کردیا- اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری سے باضا بطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے پاس دفاعی پیداوارکا اضافی قلمدان ہوگااس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف کے پاس ایوی ایشن کا اضافی قلمدان بھی تھا ۔وفاقی حکومت نےوزارت ایوی ایشن کو ختم کرکےوزارت دفاع میں ضم کردیا تھا۔ اب محسن رضا نقوی داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کےوفاقی وزیر ہوں گے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ سیدمحسن رضا نقوی کے پاس نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان تھا۔
اہم خبریں سے مزید