اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو ایک بار پھر نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے حکام کی آڑ میں شہریوں کو سائبر کرائم سے متعلق جعلی ای میلز بھیجی جاتی ہیں۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی فشنگ مہم کے ذریعے شہریوں پر سائبر حملوں کی ایڈوائزری جاری کردی گئی ۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ کمشنر پولیس آفس کے نام سے شہریوں کو جعلی ای میلز بھیجی جارہی ہیں.
پاکستان میں کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نام سے کوئی ادارہ موجود ہی نہیں، جعلی ای میلز میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا بھی حوالہ دیا جاتا ہے جو پاکستان کا ادارہ نہیں ،جعلی ای میلز میں شہریوں پر سائبر کرائمز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔