• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، محمد ضمیر اشرف ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر فنڈ تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ ڈپٹی کنٹرولر، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن محمد ضمیر اشرف کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر، ورکرز ویلفیئر فنڈ، وزارتِ سمندر پار پاکستانیز تعینات کیا گیا ۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔ لیکچرار، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ماریہ شاہ کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات تین سال کیلئے ڈیپو ٹیشن پر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید