• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF، پہلے جائزے کی تکمیل پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے مشروط کی جا سکتی ہے

اسلام آباد(مہتاب حیدر) بین الاقوامی قرض دہندگان سے غیر ملکی قرضوں کی سست روی سے فراہمی کے درمیان ہی آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت جائزہ مذاکرات کے لیے اگلے ماہ (مارچ 2025) کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔آئی ایم ایف کے سپانسر شدہ پروگرام کے پہلے جائزے کا ہموار انعقاد انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ ایک طرف اسلام آباد کو کچھ شرائط کی تکمیل نہ ہونے پر چھوٹ حاصل کرنا ہوگی، جبکہ دوسری طرف آئی ایم ایف کے عملے کے ساتھ 2025-26 کے آئندہ بجٹ کے بنیادی خدوخال پر وسیع تر اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا۔ اگر دونوں فریق اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہے تو پہلے جائزے کی تکمیل پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے مشروط کی جا سکتی ہے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق، پہلے جائزے اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا عمل اپریل 2025 میں مکمل ہونا متوقع ہے۔پاکستان کو رواں مالی سال 2024-25 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مد میں 4.5 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید