• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےوفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 19سے 20 اور 20 سے21 میں ترقی کیلئے آئندہ ماہ 10 سے 13 مارچ تک طلب کئے گئے 4 روزہ سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام سروسز، گروپوں کے ایڈمنسٹرٹیو سیکرٹریز ‘ آڈیٹر جنرل آف پا کستان ‘ چیئر مین ایف بی آر کو مراسلہ بھجوا کر آسامیوں کی تعداد بمعہ مکمل پروپوزل 26 فروری تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے جبکہ افسروں کی سروس شمار کرنے کیلئے کٹ آف ڈیٹ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید