• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد پر دہشتگردی میں اضافہ، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ(عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دہشت گردی اور ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے،انتونیو گوتریس کے ترجمان نے نمائندہ جنگ کے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حقیقت کے حامی ہیں کہ عالمی قوانین کا احترام کیا جائے۔عالمی قوانین کی پاسداری سب کیلئے یکساں طور پر لازم ہے۔ پاک ۔ افغان سرحدوں پر ٹی ٹی پی اور پاکستانی افواج کے درمیان مسلح تصادم اور اموات کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات اور افغان علاقوں سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ بارے سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کی جانب سے ممکنہ اقدامات بارےسوال اٹھایا گیا تھا۔ جس ے جواب میں ترجمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی قوانین یعنی رکن ممالک کی سرحدوں کا احترام کرنے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید