• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 30 خوارج ہلاک

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 30 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سروروغہ میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن (آئی بی او)کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 30 خوارجی دہشت گرد مارے گئے ۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے ۔ 
اہم خبریں سے مزید