• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پنجاب کی حکومتیں بہتر کام کررہی ہیں، کوئی مقابلہ نہیں، ناصر شاہ

کراچی(نیوز ایجنسی) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پنجاب کی حکومتیں بہتر کام کررہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، ہم انکو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں۔ سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ دونوں حکومتیں اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہترین کام کر رہی ہیں۔ ہر صوبہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید