کراچی( اسٹاف رپورٹر )محکمہ صحت سندھ نے مقتول مصطفیٰ کی قبر کشائی کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا۔مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی 21 فروری کو پولیس سرجن کراچی کی سربراہی میں ہوگی۔تین رکنی بورڈ میں پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید ، ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سری چند اور ایم ایل او جی پی ایم سی ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں۔ قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی موجودگی میں کی جائے گی۔