اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عزیز بھنڈاری ایڈووکیٹ کے دلائل کے دوران جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ لاہور کے انار کلی بازار میں ایک اشتہاری بورڈ پر لکھا گیا تھاکہ بڑھیا کوالٹی آ گئی، لوگ اس کو پڑھ رہے تھے بُڑھیا کو اُلٹی آ گئی،جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج گیا، بعد ازاںعدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی،آج عزیر بھنڈاری ایڈوکیٹ اپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج گیا۔