اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کا قرضوں پر انحصارمیں مزید اضافہ ہوگیا-موجودہ حکومت کےابتدائی دس مہینوں مارچ سے لیکر دسمبر دو ہزار چوبیس کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں مجموعی طور پرچھ ہزار آٹھ سو سینتس ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق دسمبر2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ71ہزار647ارب روپے رہا جو فروری2024 میں 64 ہزار810ارب روپےتھا-دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کےپہلے10ماہ میں مقامی قرض میں7 ہزار208 ارب روپےکااضافہ ہوا تاہم اسی مدت میں مرکزی حکومت کے غیرملکی قرض میں370ارب روپے کی کمی ہوئی۔