• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک دستاویزات پر افغان شہری کی برازیل جانے کی کوشش ناکام

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے غیر قانونی اور مشکوک دستاویزات پر افغان شہری کی برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی ،ایک اور کارروائی میں سینی گال میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے شہری سے پوچھ گچھ جاری ہے۔حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں امرالدین حاکمی نامی افغان شہری کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔افغان شہری قزاقستانی پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا ۔مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹمپ موجود نہیں تھی ۔آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کے پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری موجود نہیں پائی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید