• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفی عامر اغوا و قتل کیس، ملزم ارمغان 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم ارمغان کو مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، مصطفی عامر اغواء و قتل کیس میں عدالت کے حکم پر ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا، لاش، گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا؟ عدالت کا استفسار، سوال پوچھتے ہی ملزم کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا چار ایف آئی آر ہیں ملزم پر۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جی چار مقدمات ہیں۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا نام ہے آپ کا ؟ملزم نے جواب دیا کہ میرا نام ارمغان ہے، والد کا نام کامران ہے ۔عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ دس تاریخ سے جیل میں ہیں؟ ملزم نے جواب دیا کہ جی میں دس تاریخ سے جیل میں ہوں۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ مارا تو نہیں آپ کو؟ ملزم نے نم دیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ مجھے بہت مارا ہے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں جسمانی ریمانڈ چاہئے تاکہ تفتیش کرسکیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ لاش، گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا؟ اسی دوران ملزم کمرہ عدالت میں گر کر بے ہوش ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید