• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں دوسرے دن بھی ہنگامہ‘ 3 پی ٹی آئی سینیٹرز کی رکنیت معطل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینیٹ میں دوسرے دن بھی ہنگامہ ‘اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بل پر ووٹنگ کا نتیجہ نہ بتانے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے باعث ایوان مچھلیمنڈی کا منظر پیش کر نے لگا جس پر ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرزعون عباس بپی‘فلک ناز اور ہمایوں مہمند کی رکنیت معطل کردی جبکہ وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی۔

منگل کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ایوان بالاکااجلاس ہوا‘سیدال خان نے کہاکہ گزشتہ روز والا ماحول آئندہ بنایا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

اجلا س کے دور ان اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیااور کہاکہ گزشتہ روز چیئر ایک پارٹی بنی‘ارکان کیلئے بھونکنے جیسے الفاظ استعمال کرنا توہین ہے‘اجلاس کے دور ان اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ،ووٹ کو عزت دو‘ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دو کے نعرے لگائے گئے۔

اہم خبریں سے مزید