لاہور(کرائم رپورٹر) غازی آباد میں یوسف سے 1لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون ،نولکھا میں جاوید سے 1لاکھ 35ہزار اور موبائل فون ،سندر میں سلطان سے1 لاکھ 25ہزار اور موبائل فون ،باغبانپورہ میں ہارون سے 1لاکھ 20 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ، نوانکوٹ میں عثمان کے گھر سے چور 1 کروڑ روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔مناواں اور شیرا کوٹ سے گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ گوالمنڈی اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔