لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور پریس کلب نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے تعاون سے کونسل ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایا ،کیمپ میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق میاں اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید سمیت 20 سے زائد ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابدنے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے تعاون کو سر اہا، لاہور پریس کلب کی نائب صدر صائمہ نواز نے ڈاکٹر طارق میاں کویادگاری شیلڈ پیش کی ۔