• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلرز کانفرنس،ریسرچ کلچر اورلیبزکوفروغ دینے پرزور

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وائس چانسلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت محکمہ سکولز اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں ریکارڈ اصلاحات لائی ہے۔ سرچ کمیٹی نے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں پر بہت محنت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اور وزیر تعلیم پنجاب نے بغیر کسی سفارش اور مداخلت کے وی سیز کی تعیناتیوں پر کام کیا اور تمام وی سیز اپنی قابلیت پر منتخب ہوئے ۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت وائس چانسلرز کو سو فیصد خودمختار بنانا چاہتی ہے۔ وی سیز کانفرنس میں پنجاب کی تمام جامعات کے سربراہان شریک تھے جس میں جامعات میں ریسرچ کلچر کو پروموٹ کرنے اور جدید ریسرچ لیبز بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔