لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اچانک زیرتکمیل سمارٹ پولیس اسٹیشن اسلام پورہ کا دورہ کیا۔ سمارٹ پولیس اسٹیشن اسلام پورہ کے مختلف حصے دیکھے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو سمارٹ پولیس سٹیشن کا تعمیراتی کام اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب کے گنجان آباد علاقوں میں سمارٹ پولیس سٹیشنز جدت اور سہولیات سے ہم آہنگ ہیں اورسمارٹ پولیس سٹیشن کی تعمیر میں سکیورٹی کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔لاہور میں 22، صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی آخری مراحل میں ہیں ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین علاج معالجے کیلئے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 46 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔