• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زوار حسین کامریڈ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام سینئر صحافی اوردانشور زوارحسین کامریڈ کی رسم چہلم کے موقع پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفر نس ہوا، صدارت صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کی جبکہ چیئرمین پیپلز لیبر بیورو چودھری منظوراحمد، فیصل میر ،جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ مہمانوں میں شامل تھے ۔ ارشد انصاری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اگر زندہ ہوتی تو یہ ناممکن تھا کہ پیکا جیسا قانون بنتا، وہ یقینا اس کی مخالفت کرتیں لیکن صدر آصف زرداری نے اس پر دستخط کیے جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظوراحمد نے کہاکہ زوار حسین کامریڈ مرحوم سماج میں بہتری کے لیے جدوجہد کرتے ر ہے۔