راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات کیلئے ایگزیکٹیو کمیٹی کی پانچوں نشستوں پرامیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔قبل ازیں جوائنٹ سیکرٹری علی حسن بھی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی نشستوں پر راولپنڈی سے طالب شہزاد،طاہرہ مبارک بانو،اٹک نشست پر شیخ محمد علی، جہلم نشست پر راجہ محمد ضیاءاشرف اور میانوالی نشست پر سہیل عمران بلامقابلہ کامیاب ہوئے ۔