اسلام آباد (نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے مسائل کو اجاگر کرنے او ر انہیںحل کرانے کیلئے بھرپور تحریک شروع کی جا ئے گی۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر اسلام آ باد میںبلدیاتی الیکشن کرائے جائیں۔