• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفی جاوید کے پہلے برائیڈل فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی متنازع اداکارہ و ٹی وی میزبان عرفی جاوید نے پہلی بار برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

متنازع، بے باک اور منفرد پہناووں کے سبب سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے بھارتی نامور فیشن ڈیزائنر کی برائیڈل کمپین میں حصہ لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دلہن بنے ویڈیو شیئر کر کے اپنے پرستاروں کو خوش گوار حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بھاری بھرکم قیمتی لہنگا پہنا ہوا ہے۔

برائیڈل فوٹو شوٹ کے دوران پہنی گئی عرفی جاوید کی جیولری بھی قابلِ دید ہے۔

اس ویڈیو پر اداکارہ کے مداح اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ عرفی جاوید کا یہ اب تک کا کروایا گیا سب سے بہترین فوٹو شوٹ ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اس نئے روپ کو عرفی کا بہترین لُک قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید