• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام میں کبریٰ اور گوہر کے نکاح کی ویڈیو سامنے آ گئی


نئی نویلی دلہن پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں اہلِ خانہ، قریبی دوست و احباب کی موجودگی میں نکاح کیا ہے۔

اس سے قبل مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اس جوڑی کے نکاح اور ولیمے کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھی، تاہم اب اداکارہ نے خود مکمل ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں حرم شریف کی حدود میں اس جوڑی کا نکاح انتہائی سادگی سے ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے نکاح کے پُر مسرت موقع پر غیر روایتی انداز میں سفید عبایا پہن رکھا ہے جبکہ اداکار سفید شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ میں نظر آ رہے ہیں، ان کے عقب میں کلاک ٹاور المعروف مکہ ٹاور دکھائی دے رہا ہے۔

انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں کبریٰ خان نے لکھا ہے کہ بے شک اللّٰہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید