• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہریوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، حلیم عادل شیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سندھ کا سب سے بڑا شہر ایک سازش کے تحت کراچی کے شہریوں کو پانی کی بوند بوند سے ترسایا جارہا ہے، کراچی کے شہریوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،انہوں نے کراچی میں بے لگام ڈمپر کی ٹکر سے معروف ماہر تعلیم پروفیسر افتخار احمد بھٹو کے جاں بحق ہو نے پر ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید