• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹھان کالونی ندی برج پر گڑھا پڑنے کے باعث پانی سے بھرا واٹر ٹینکر الٹ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پٹھان کالونی ندی برج پر گڑھا پڑنے کی وجہ پانی سے بھڑا ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث واٹر ٹینکرمیں سوار ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا ، واٹر ٹینکر الٹنے کے باعث بنارس چوک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ، ٹریفک پولیس کی تقریبا ایک گھنٹے کی کوشش کےبعد الٹنے والے واٹرٹینکر کو کرین کی مدد سے جائے حادثہ سے ہٹا کر سڑک کو بحال کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید