deکراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر تھانہ کی حدود ناردرن بائی پاس پر اتوار کو تیز رفتارموٹرسائیکل ٹریلر کے ساتھ ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار2 نوجوان 19 سالہ شایان ولد ابراہیم اور20 سالہ معیز ولد معین الدین موقع پر جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا جبکہ ٹرالر کوپولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے،متوفی آپس میں دوست اور سائٹ ایریا خیر آباد کے رہائشی تھے، گلشن معمارموڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ شازیہ دختر اختیار علی جاں بحق ہوگئی ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،گلشن معمار اور سائٹ سپر ہائی صنعتی ایریا پولیس نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ہے ،علاوہ ازیں ڈرگ روڑ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 40 سال کی خاخاتون جاں بحق ہوگئی،لا ش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ڈرگ روڈ ریلوے کے مطابق متوفیہ کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے، خاتون ریلوے لائن عبور کررہی تھی کہ شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکرموقع پر جاں بحق ہوگئی، لاش کو سرد خانے منتقل کرادی۔