کوئٹہ ( این این آئی) صوبائی مشیر برائے محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے پاکستان کا مایہ ناز انٹرنیشنل باکسر شعیب خان زہری اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی،شعیب زہری نے نوابزادہ امیر حمزہ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔امیر حمزہ زہری نے شعیب زہری کی انٹرنیشنل باکسنگ میں شاندار کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک وقوم اور بالخصوص بلوچستان کا نام روشن کیا ،بلوچستان کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لئے مواقع چاہئیں، بلوچستان کے کئی نوجوانوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ،شعیب زہری ان میں سے ایک ہیں،انہوں نے شعیب زہری کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔