• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنیٰ علی کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے لمبے وقفے کے بعد شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا۔

غنیٰ علی اب جَلد ہی اپنے مداحوں کو ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ سے کم بیک کیا ہے جسے 23 فروری سے دیکھا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ غنیٰ علی کے یہاں 2021ء میں بیٹی اور 2023ء کے جنوری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

31 سالہ اداکارہ نے بچوں کی مصروفیت کے بعد انڈسٹری سے بریک لیا تھا۔

خیال رہے کہ غنیٰ علی اب تک پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنیٰ علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ ناں، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید