• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کا جناح اسٹیڈیم دینے سے واضح انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جشن بہاراں فیسٹیول کیلئے اسلام آباد کپیٹل ایڈمنسٹریشن کو جناح اسٹیڈیم دینے سے انکار کردیا ہے، اپنے خط میں پی ایس بی حکام نے متبادل مقام کے لئےاسلام آباد پولو گراؤنڈ، پریڈ گراونذ، ایف نائن پارک، کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دیا ہے، پی ایس بی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کا وفد جناح اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا، فیسٹیول کی وجہ سے اسٹیڈیم کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔
اسپورٹس سے مزید