• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیویز اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنیکی ہدایت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پولیس لائن رپورٹ نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو تین دن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کویٹہ کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے 327 لیویز اہلکاروں کو ہدایت کی گی تھی کہ وہ اپنی نئی تعیناتیوں کے لئے پولیس لائن کوئٹہ یا ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے دفتر میں رپورٹ کرین تاہم کئی اہلکاروں نے اب تک پورٹ نہیں کی جو احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اعلامیہ میں متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین یوم کے اندر اندر اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں اگر کسی اہلکار نے مقررہ مدت کے اندر رپورٹ نہ کی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ایسے تمام ملازمین کوملازمت سے برخاست کیا جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید