• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن نے پاپولیشن ویلفیئر کے سابق ایڈمن ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن بلوچستان نے اودیات کی مد میں ٹھیکیدار کو لاکھوں روپے کی ایڈوانس ادائیگی کے الزام میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے سابق ایڈمن دائریکٹر کو گرفتار کر لیا جبکہ کمپنی کے مالک اور دیگر افسران کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ ہمیں شکایات موصول ہوئی تھیں کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر میں اودیات کی مد میں کرپشن کی گئی ہے جس پر تحقیقات کی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ ڈیجی ٹیک سلوشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ایاز نے ٹھیکیدار اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے سابق ایڈمن ڈائریکٹر فیض اختر اور دیگر افسران کے ساتھ مل کر اودیات کی خریداری کیلئے مختص فنڈز میں سے 52لاکھ روپے کی رقم ٹھیکیدار کو ایڈونس ادا کئے گئے جبکہ کمپنی اور ٹھیکیدار اس بات کے پابند تھے کہ ادویات 60روز میں فراہم کرے مگر ادویات فراہم نہیں کی گئی اور ایڈوانس رقم خور برد کر لی گئی شواہد کی روشنی میں پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازم خلیل احمد کی مدعیت میں 22دسمبر 2024کو کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ایاز سمیت دیگر افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔ انہوں نے بتایا گزشتہ روز انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیم نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے سابق ایڈمن دائریکٹر فیض اختر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید