کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نوا کلی کے علاقے ہاشم اسکیم میں رہائشی پذیر بلوچستان کانسٹیبلری کا سب انسپکٹر محمد فاروق گھر میں مردہ خالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر کے مطابق موت دل کا دورہ پڑھنے کے باعث ہوئی محمد فاروق بدر لائن میں ڈیوٹی کرتا تھا پولیس نے بتایا کہ محمد فاروق کے اہلخانہ چند روز قبل اپنے آبائی علاقے دکی گئےتھے دو روز سے اہلخانہ محمد فاروق کو فون کر رہے تھے تاہم موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے پر فون بند ہو گیا اور کوئی رابطہ نہ ہو سکنے پر اہلخانہ کو تشویش ہوئی اور بدھ کی شب جب وہ دکی سے واپس آئے اور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئےتو محمد فاروق کمبل اوڑھے سو تا ہوا پایا۔گھر والوں نے اسے جگانے کی کوشش کی تاہم وہ موت کی آغوش میں جا چکا تھا ۔