• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارکھان واقعہ میں شہید سفیان انصاری گھر کا واحد کفیل تھا

کوئٹہ(این این آئی) بارکھان میں بس پر فائرنگ میں جاں بحق سفیان انصاری گھر کے واحد کفیل تھے ۔ فیصل آباد کے علاقے چک نمبر 273 رب علی وال کے رہائشی سفیان انصاری بھی بس پر حملے میں جاں بحق ہوئے۔ان کے رشتہ دار محمد عمر نے بتایا کہ سفیان غریب گھرانے سے تھے،وہ آٹھ بھائیوں میں سب سے بڑے اور گھر کے واحد کفیل تھے۔ منگنی طے ہونے والی تھی اس لئے چھٹی لے کر گھر آ رہے تھے لیکن راستے میں ہی ظالموں نے انہیں شہید کر دیا۔
کوئٹہ سے مزید