• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز کی ہڑتال کا تیسرا روز،مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز کے مرکز ی بیان گڈز ٹرانسپورٹرز کا اج 20 فروری 2025 کو تیسرے روز بھی احتجاج جاری ھے اور ہمارا یہ پرامن احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات حل نہیں ہوتے تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا وفاقی حکومت سندھ اور پنجاب کی حکومتیں ہمارے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ہمارے مطالبات میں ایکسل لوڈ لمٹ پنجاب اور سندھ میں بڑے بڑے چالان ڈرائیوروں کو تھانہ میں بند کر کے بھاری جرمانے اور ایف آئی ار سخی سرور بواٹا پنجاب درابن خیبر پختون خواہ جیک آباد میں شمبے شاہ چیک پوسٹ سندھ میں انتظامیہ کی رشوت خوری۔ کشمور سندھ میں ہمارے ٹرکوں کی ٹنکی سے ڈیزل نکالنے جیسے مسائل ہیں ان کو حل کرنے تک ہمارا یہ پرامن احتجاج جاری رہے گا بلوچستان سے سندھ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے لیے لوڈنگ بند رہے گی اور نہ ہی وہاں سے کوئی چیز آنے دیں گے۔ ہمارا بلوچستان سے منتخب ارکان قومی اسمبلی و سینٹ سے مطالبہ ہے کہ ہمارے جائز مطالبات پر قرارداد پیش کر کے بلوچستان کے گڈز ٹرانسپورٹروں کو اس ناروا مسائل سے نجات دلائیں بصورت دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز سخت احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک اوردھرنا وغیرہ بھی دے سکتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید